Thursday 29 March 2012

Funny Urdu Jokes

لطائف
٭٭٭٭٭٭٭

ایک سے بڑھ کر ایک

ایک شخص پہاڑی راستے پر جا رہا تھا ۔ راستے میں اس کی ملاقات ایک چرواہے سے ہو گئی۔
اس نے چرواہے سے کہا ۔ " اگر میں تمہاری بیھڑوں کی صحیح تعداد بتا دوں تو کیا دو گے؟"
"ایک بھیڑ۔" چرواہے نے کہا۔
"ٹھیک ہے۔"اس آدمی نے جواب دیا۔"تمہاری بھیڑوں کی تعداد دو سو ستاسی ہے۔"
تعداد درست تھی۔چرواہا حیران رہ گیا۔اس شخص نے ایک بھیڑ اٹھا کر اپنے کندھوں پر لاد لی۔
جب وہ جانے لگا تو چرواہے نے کہا۔"اگر میں یہ بتا دوں کہ تم کون ہو،تو کیا میری چیز مجھے
واپس کر دو گے؟"
"ٹھیک ہے۔"اس شخص نے رضامندی ظاہر کر دی۔
"تم ایک بیوروکریٹ ہو۔"چرواہے نے کہا۔
جواب درست تھا۔بیوروکریٹ نے حیرت سے پوچھا۔"تمہیں کیسے معلوم ہوا؟"
"بتاتا ہوں۔"چرواہے نے کہا۔"پہلے میرا کتا اپنے کندھوں سے نیچے اتارو۔۔۔۔۔"
٭٭٭٭٭٭٭٭

مہرباں کیسے کیسے


ایک عورت بچے گود میں لئے رو رہی تھی۔وہاں سے ایک آدمی گزرا اور رونے کی وجہ
پوچھی۔عورت نے کہا۔"جناب میرابچہ بیمار ہے اور دواکے لئے پیسے نہیں ہیں۔"
اس آدمی نے1000 روپے کا نوٹ دیا اور کہا۔"جاؤ، دوا لے آؤ اور باقی پیسے مجھے لا کر
دو۔"
عورت چلی گئی اور تھوڑی دیر بعد دوا لا کر باقی 800 روپے اپنے محسن کو واپس کر دیئے۔
وہ بولا ۔"شاباش ہم سب کو نیکی کرنی چاہیے۔ڈاکٹر کو فیس مل گئی، تمہارے بچے کو دوا مل
گئی اور میرا جعلی نوٹ چل گیا۔"
٭٭٭٭٭٭٭٭

شامت اعمال
٭٭٭٭٭٭

ایک عورت نے اپنی سہیلی کو بتایا کہ بازو ٹوٹ جانے کے باعث اس کے شوہر اسپتال
میں داخل ہیں۔
سہیلی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا۔"مگر ان کا بازو ٹوٹا کیسے ، کیا ان کا ایکسیڈینٹ
ہو گیا  تھا؟"
عورت نے جواب دیا۔" حادثہ تو نہیں ہوا مگر میں نے ان کا بازو ایک لڑکی کی کمر کے
گرد دیکھ کیا تھا۔"
٭٭٭٭٭٭٭

کارکردگی
٭٭٭٭٭٭

ایک پولیس انسپکٹر کی قیمتی گھڑی گم ہوگئی۔اس نے تھانے میں رپورٹ درج کرادی۔
تھانیدار نے بہت سے لوگوں کو پکڑ کر تفتیش شروع کر دی۔
دوسرے روز انسپکٹر نے کہا۔"رپورٹ خارج کر دو، گھڑی گھر سے مل گئی ہے۔ تمہاری بھابی
کہیں رکھ کر بھول گئی تھیں۔"
تھانیدار نے جواب دیا۔"سر رپورٹ کس طرح خارج کیجا سکتی ہے۔۔۔؟ آٹھ آدمی
گھڑی چوری   کرنے کا اعتراف کر چکے ہیں ۔"
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

ریکارڈ
٭٭٭٭٭٭٭

ایک تربیتی طیارہ ویرانے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ تاہم  پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے نیچے
کودنے میں کامیاب ہوگیا۔ وہ براہ راست زمین پر نہ اتر سکا بلکہ ایک درخت کی شاخ میں
پھنس گیا۔ کچھ دیر کی کوشش کے بعد وہ  بالاآخر درخت  سے اترنے میں کامیاب ہو گیا۔
نیچے  کھڑا ایک دیہاتی یہ منظر دیکھ رہا تھا۔
"میں آج ایک ریکارڈ قائم  کرنے کے ارادے سے جہاز لے کر نکلا تھا لیکن قسمت نے
ساتھ نہیں دیا۔" پائلٹ نے ٹھنڈی سانس لے کر تھکے ہارے انداز میں بیٹھتے ہوئے کہا۔
"ایک ریکارڈ تو تم نے بہرحال قائم کردیا ہے۔  " دیہاتی بولا ۔
"وہ کیا ؟"پائلٹ نے چونک کر کہا۔
"تم ایک ایسے درخت سے اترے ہو ، جس پر تم چڑھے ہی نہیں تھے۔" دیہاتی نے سنجیدگی
سے جواب دیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

No comments:

Post a Comment